چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

جمعرات 4 جولائی 2024 20:22

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا ۔ سابق وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو ‘ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ ‘ سینیٹر عمر گورگیج نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے صوبائی وزراء اور پی پی پی عہدیداران ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی ہاؤس میں بلوچستان حکومت کے نمائندے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے بلوچستان سے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز سے ملاقات کرینگے اور (کل) جمعہ کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی ‘ ڈویژنل اور ضلعی رہنمائوں سے ملاقات کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں