راولپنڈی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے

جمعرات 20 جون 2024 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقادکیا، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، شہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی پوٹھوہارناصر نواز۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ایس پی پوٹھوہار نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں