ْراولپنڈی،وارث خان پولیس کی فوری کارروائی،10سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 20 جون 2024 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) وارث خان پولیس کی فوری کارروائی کے باعث 10سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم 24گھنٹوں میں گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم عماد نے اس کی 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کیں ،وارث خان پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عماد کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں