بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش گھرانوں کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے ، ڈاکٹر جمال ناصر

حکومت نے ہمیشہ ہی مستحقین کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں،سابق وزیر صحت و سماجی بہبود پنجاب

پیر 24 جون 2024 20:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) سابق وزیر صحت و سماجی بہبود پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش گھرانوں کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے ، حکومت نے ہمیشہ ہی مستحقین کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔سوشل ویلفیئر کے اداروں میں مقیم خواتین اور بزرگ شہریوں کو ممکنہ سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیاء کی جاتی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی بیت المال کمیٹی راولپنڈی کی طرف سے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرچیئرمین چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی راولپنڈی کرنل(ر) امجد محمود اورڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال راولپنڈی ڈویژن محمد شاہد رانااور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرجمیل الرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کے مختلف فلاحی اداروں کا دورہ کیا۔اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی کرنل(ر) امجد محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کو سفید پوش گھرانوں کی تکالیف کا ادراک ہے ،اور ہم نے ہمیشہ ہی مستحقین کی مدد کی سعی کی ہے ۔،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال راولپنڈی ڈویژن محمد شاہد رانانے کہا کہ ہم محدود وسائل کے ساتھ حکومت کی ہدایات کے مطابق مستحقین کی امداد و بحالی کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں ۔ہمارے فلاحی اداروں میں مقیم خواتین اور بزرگ شہریوں کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔ہمیں اس کام میں مخیر حضرات کا تعاون بھی حاصل ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں