چونترہ پولیس کی کارروائی،آٹھ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

پیر 24 جون 2024 20:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس کو متاثرہ بچے کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم انس نے اس کے 08سال بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، چونترہ پولیس متاثرہ لڑکے کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم انس کو گرفتار کرلیا،متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی نا قابل برداشت ہے،ملوث ملزمان قانونی کی گرفت سے نہیںبچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں