ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر صدارت میٹنگز، میٹنگ میں کینٹ سرکل اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران کی شرکت

ایس پی پوٹھوہار نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایات

منگل 25 جون 2024 04:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر صدارت میٹنگزکا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں کینٹ سرکل اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران نے شرکت کی ، ایس پی پوٹھوہار نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، کار و موٹرسائیکل چوروں کے خلاف موثر حکمت عملی سے کاروائیاں کی جائیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کا قیام اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر صدارت کینٹ سرکل اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا، ایس پی پوٹھوہار نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، کار و موٹرسائیکل چوروں کے خلاف موثر حکمت عملی سے کاروائیاں کی جائیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کا قیام اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں