راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ، معزز عدالتوں کی منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں

جمعرات 27 جون 2024 20:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2024ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں،مجرمان کو مجموعی طور پر 18سال قید اور02لاکھ 80ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عدنان احمد کو 09سال قید اور02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،مجرم کو ویسٹریج پولیس نے 01کلو360گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، معزز عدالت نے منشیات کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سمیر ناصر کو 09سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی،مجرم کو نیوٹاؤن پولیس نے 01کلو350گرام چرس برآمدہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں