ایس پی صدر کا مری کا دورہ، سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائرہ لیا

بدھ 19 جون 2024 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے حفاظتی انتظامات چیک کر نے کے لئے مری کا دورہ کیا اورسیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائرہ لیتے ہوئے سیاحوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر نے کہا کہ مری آنے والے سیاحوں کو راستوں سے متعلق موثر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، سیاحوں کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،سیاحوں کے محفوظ اور خوشگوار سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کئےجارہے ہیں۔

مری میں سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس کے اہلکار انتہائی محنت کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے700 سے زائد افسران و جوان سکیورٹی اور فیسیلیٹیشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 300کے قریب افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں