آرمی چیف سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈپارٹمنٹ کی ملاقات

جمعہ 21 جون 2024 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2024ء) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈپارٹمنٹ لیوجیان چائو نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے چین کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں