راولپنڈی ٹریفک وارڈن پر تشدد اور فائرنگ کے دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 29 جون 2024 21:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2024ء) تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ٹریفک وارڈن پر تشدد اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو ریس کورس پولیس نے گرفتار کر لیا ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں اعزاز شاہ اور نعمان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کو پیرودہائی اور اٹک سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے قاسم مارکیٹ کے قریب ٹریفک وارڈن حمزہ اور اسرار احمد پر فائرنگ کی تھی ۔فائرنگ اور تشدد سے ٹریفک وارڈن حمزہ شدید زخمی ہوا ۔ملزمان نے چالان ہونے پر ٹریفک اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ کی تھی ۔ملزمان کے خلاف گزشتہ رات تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں