کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او بابر سرفراز الپا کا انتظامات محرم کے جائزہ کے لئے چکوال کا دورہ

جمعہ 5 جولائی 2024 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او بابر سرفراز الپا نے انتظامات محرم کے جائزہ کے لئے چکوال کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک اور ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کے ہمراہ شہر میں امام بارگاہ سر پاک کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس امر کی تاکید کی کہ مکمل ویجیلنس کے تحت سکیورٹی کے فول پروف انتظامات برقرار رکھے جائیں، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ و پولیس و میونسپل انتظامیہ کے دیگر افسران اور محرم کے جلوس و مجالس کے منتظمین بھی موجود تھے، کمشنر اور آر پی او نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے ہمراہ محرم روٹ کے آغاز سے اختتام تک معائنہ کر کے سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا، کمشنر اور آر پی او نے دوران وزٹ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس کے لئے کیے گئے اقدامات سے آگاہی حاصل کی، انہوں نے محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ و پولیس اور جلوس و مجالس کے منتظمین کے مابین ہمہ وقت رابطہ برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں