ساہیوال، ڈاکو بیوپاریوں، سکول ٹیچر، تاجر سے نقدی، زیورات، لائسنسی اسلحہ ، چار موبائل ، شہ زور ڈالالے اڑے

جمعہ 14 جون 2024 21:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2024ء) ڈاکو بیوپاریوں، سکول ٹیچر، تاجر سے ایک کروڑ68لاکھ22ہزار600روپے کی نقدی، زیورات، لائسنسی اسلحہ ، چار موبائل ، شہ زور ڈالا چھین کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر ہڑپہ ٹول پلازہ چک 6گیارہ ایل پر ایک ٹرک نمبر 7444ایم این آر میں سوار چار بیوپاریوں وسیم عباس، محمد رمضان، محمد امین اور ارشاد سے 20لاکھ 18ہزار روپے کی نقدی، ساہیوال عارف والا روڈ اڈہ بودے والا کے قریب ایک شہ زور ڈالا میں سواربیوپاری محمد اکرم سے 20لاکھ روپے نقدی، 3بچھڑے ، شہ زور ڈالا6971ایل ایکس پی ، گلشن علی ہائوسنگ کالونی میں ایک ٹریڈر خالد شمشاد کے گھر سے 11لاکھ روپے نقدی، 68لاکھ روپے کے زیورات ، ہیرے کا سیٹ اور پڑوسی رائو توحید کے گھر سے 48لاکھ روپے کے زیورات ریال وغیرہ، لائسنسی کلاشنکوف، لائسنسی رائفل، فتح شیر روڈ موڑ پر سکول ماسٹر محمد نوید اسلم سے 82ہزار6سو روپے نقدی، موبائل ، عار فوالا پل پر محمد لطیف مسافر سی80ہزار روپے نقدی، چک 110بارہ ایل کے قریب محمد حمزہ سے 40ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 49پانچ ایل کے قریب زمیندار محمد زبیر اقبال سے 20ہزار روپے نقدی، موبائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ہڑپہ، ڈیرہ رحیم، غلہ منڈی، فتح شیر، صدر چیچہ وطنی اور یوسف والا نے مقدمات 397, 395, 392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں