ساہیوال، نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر 20سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی

منگل 25 جون 2024 22:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) عیسی نگری میں نشہ کیلئے والدین کے پیسے دینے سے انکار پر 20سالہ نوجوان نتوش نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی ۔واقعات کے مطابق ندیم مسیح کے بیٹے نتوش نے نشہ کے لیئے والدین سے 50روپے مانگے۔

(جاری ہے)

والدین نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر نوجوان نے ٹیلی فون کی تار کا پھندہ بنا کر ڈالا اور گھر کے شہتیر سے لٹک گیا۔ جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس فتح شیر نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کردی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متوفی کی خود کشی کی تصدیق کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں