انٹی کرپشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کو غبن کیس میں 12سال قید سخت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

منگل 25 جون 2024 22:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2024ء) سپیشل جج انٹی کرپشن ساہیوال آصف بشیر نے آج اسٹنٹ ڈائریکٹرٹیکنیکل انٹی کرپشن ساہیوال محمد فہیم حنیف بھٹی کو غبن کیس میں 12سال قید سخت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق19جولائی 2019میں انٹی کرپشن ڈیکٹوریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد فہیم حنیف بھٹی نے رشوت لے کر ایک ٹھیکیدار کے سرکاری پراجیکٹ سڑک کے نمونہ جات خرد برد کر لیے جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہواتھا اور انکوائری کے بعد ملزم کے خلاف انٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے مقدمہ166, 409 ت پ اور5/2/47پی سی اے در ج کر کے ملزم گرفتار کر لیا تھا۔

عدالت میں سرکارکی طرف سے حسن رضا کاظمی نے کیس کی پیروی کی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں