قانون ہاتھ میں لینا کسی طور پر درست نہیں،اتحاد علماء کونسل سرگودھا

اتوار 23 جون 2024 14:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2024ء) اتحاد علماء کونسل سرگودھا نے سوات سانحہ کے واقعہ پر لوگوں کے شدید ردعمل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینا کسی طور پر درست نہیں ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی اداروں کی زمہ داری ہے جن پر ہم بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔اس لئے حکومت کی زمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرئے۔

زرائع کے مطابق اتحاد علمائ کونسل کا اجلاس مولانا نگاہ مصطفے کی قیادت میں ہوا جس میں کنونئیر قاری عبد الوحید، سنئیر نائب صدر شیخ سعید اختر کوہلی، نائب صدرمیاں طاہر محمود، جنرل سیکرٹری ملک ضیائ الحق،سیکرٹری نشرواشاعت شیخ نعیم طاہر،سیکرٹری اطلاعات انعام اللہ جلالی،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری امتیازاور دیگر عہدیداران نے سوات مدین کے سانحہ میں لوگوں کے در عمل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے مسلمانوں کے جزبات سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کاروائی اداروں کی زمہ داری ہے جن پر ہم بھر پور اعتماد رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے حکومت کی زمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کے اصل محرکات کا سراغ لگا کر ان کے تدارک کے لئے موثر اقدامات اٹھائے تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔آخر میں علاقہ میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے،اتحاد و اتفاق اورمزہبی ہم آہنگی کے لئے اپنا بھر پور کردار کا عزم کرتے ہوئے اتحاد العلماء کونسل ضلع سرگودھا نے ملک و ملت کی بقاء سلامتی اور مظلوم مسلمانوں کے لئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں