سرگودھا، عید الاضحیٰ پر ڈویژن بھر میں بہترین صفائی پر انتظامیہ اور سٹاف کے اعزازمیں ظہرانہ ، تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں

ہفتہ 22 جون 2024 15:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2024ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عید الاضحیٰ پر ڈویژن بھر میں بہترین صفائی پر انتظامیہ اور سٹاف کے اعزازمیں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ورا ن میں تعریفی اسنادتقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے عید الاضحیٰ پر ڈویژن بھر میں بہترین صفائی پر انتظامیہ اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے افسران و فیلڈ سٹاف صفائی کے بہترین انتظامات پر داد و تحسین کے مستحق ہیں۔

۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر خان، ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ اور ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر، اسسٹنٹ کمشنروں اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر ضلع کونسل اسد اللہ ہریا، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد طارق پرویا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے کہا کہ متعلقہ افسران اور عملے نے جذبے کے ساتھ کام کرکے پورے ڈویژن کو صاف بنایا۔

رواں سال شاندار کام کیا گیا اور آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عید صفائی پلان پر من وعن عملدرآمد سے بہترین نتائج سامنے آئے، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور فیلڈ سٹاف کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سخت گرمی میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں۔

ہم سب کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہے اور اس جذبہ کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنا میونسپل اداروں کی بنیادی زمہ داری ہے۔ تمام تحصیلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات گڈ گورننس کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی محنت کی بدولت عید پر شاندار صفائی کو ممکن بنایا جا سکا۔ انہوں نے میڈیا کا بھی تعمیری و مثبت کردار اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں کمشنر اور چاروں ڈپٹی کمشنروں نے ورکرز اور فیلڈ سٹاف کے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں