کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

ہفتہ 22 جون 2024 17:33

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2024ء) سرگودھا میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ شاہ نکڈر کے مطابق محمد سلیم شاہ نکڈرکارہائشی تھااور موٹر سائیکل کا مکینک تھا اور تھانہ شاہ نکڈر کی حدود میں موٹر سائیکلوں کا کام کرتاتھا۔

(جاری ہے)

محمد سلیم کو ویلڈنگ کے دوران ویلڈنگ پلانٹ سے بجلی کا شدید جھٹکا لگا، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں