یونین آف جنرنلسٹس (دستور) تحصیل ساہیوال کے نو منتخب عہدیداران کی ِحلف برداری تقریب

اتوار 23 جون 2024 16:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2024ء) یونین آف جنرنلسٹ (دستور) تحصیل ساہیوال کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب ِحلف برداری رحمٰن ہال بلدیہ ساہیوال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان ِخصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار حاجی غلام علی اصغر خان لاہڑی اور صدر یونین اف جرنلسٹ دستور سرگودھا ذوالفقا ر ہاشمی تھے۔ نو منتخب عہدہ داران میں سرپرستِ اعلیٰ مہر حاجی محمد ارشد محمودارشی،صدر رانا محمد اقبال، جنرل سیکرٹری مہر محمد طلحہ،رانا گلزار احمد، ملک عبد الغفور سپراء، ظہیر عباس، عبدالرحمٰن مغل، عمر فاروق مغل، علی صفدر خان، رانا محمد جمیل،محمد وہاب خان بلوچ،رانا محمد عمیر،راشد عتیق قاضی شامل تھے۔

سردار غلام علی اصغر لاہڑی نے تمام نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسردار غلام علی اصغر لاہڑی نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے میں صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے، غریبوں کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں ہماری تمام تحصیل بھر کے صحافیوں سے گزارش ہے کہ وہ آپس کے اختلافات کو ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر عوامی مسائل اُجاگر کریں اور تحصیل ساہیوال کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹس (دستور) تحصیل ساہیوال رانا محمد اقبال نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم صحافیوں کی فلاح بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔تقریب میں جنرل سیکرٹری یونین آف جنرنلسٹ (دستور) سرگودھا سید زوار حسین کاظمی، ایس ایچ اوتھانہ ساہیوال چوہدری محمد افضل گوندل،صدر انجمنِ تاجران ساہیوال ملک حاجی غلام حسین و دیگر موجود تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں