خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت کل انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

پیر 24 جون 2024 12:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت کل 18ذی الحج 25جون بروز منگل کو انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں دینی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی ؓ کی دین اسلام کیساتھ ساتھ مسلمانوں کیلئے خدمات قابل فخر ہیں، آپکو ذوالنورین بھی کہا جاتا ہے ، اس سلسلہ میں سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں