چار افراد ڈوب گئے

جمعہ 28 جون 2024 23:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) شیخخوپورہ حافظ آباد روڈ نزدکیلے گاؤں اپر گوگیرہ نہر میں کار گر گئی۔ کار بارات سے واپسی پر نہر کراس کرتے ہوئے گری۔ کار میں سات افراد سوار تھے۔ 3 خواتین کو مقامی افراد نے باہر نکال لیا اور 4 افراد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو غوطہ خوروں نے دو بچیوں سمیت 4 افراد کی تلاش شروع کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد سرچ آپریشن کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ڈوبنے والے افراد میں شفیق ولد صدیق ،ظفر اقبال ولد رمضان ۔ہانیہ دختر زین ۔فضاء دختر زین جبکہ بچ جانیوالی خواتین میں پروین زوجہ شفیق اریبہ شکیل ،رابیعہ شفیق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں