شیخوپورہ امن اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے ، علماء کرام مذہبی رواداری اور پیار و محبت کا درس جاری رکھیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 28 جون 2024 20:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران امن وامان کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل ، اسسٹنٹ کمشنر طارق شبیر سمیت ضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی نے ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شیخوپورہ امن اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے ۔ علماء کرام اپنے محراب و ممبرسے مذہبی رواداری ، پیار و محبت اور قانون کی پاسداری کا درس جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہی اصل دین ہے ، علماء کرام عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں ، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اور فول پروف انتطامات کیے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں حفاظتی و انتظامی امور کے استحکام کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مذہبی راہنماؤں کی مشاورت کو مقدم رکھا جاتا ہے جس سے امن وسلامتی کی ضمانت ملتی ہے ۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جامع سیکورٹی پلان کے تحت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں