صحت کی دستک آپکی دہلیز پر کے سو فیصد ثمرات عام شہریوں تک پہنچائے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

پیر 1 جولائی 2024 16:41

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مرید کے شوکت سندھو نے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات ، ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئےبہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں ، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز کے ذریعے عوام الناس کو طبی سہولیات کی مفت فراہمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام صحت کی دستک آپکی دہلیز پر کے سو فیصد ثمرات عام شہریوں تک پہنچائے جا رہے ہیں، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز میں مریضوں کا چیک اپ کرنے کے لیے ڈاکٹرز ، ایل ایچ وی ، ڈسپنسر ، ویکسنیٹر اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر موجودہوتے ہیں، ہسپتال کے اندر ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت موجود ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، فیلڈہسپتال میں شوگر ، بلڈ پریشر ، خون کی کمی کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، بچوں میں غذائی قلت کا معائنہ اور حاملہ خواتین کو مفید مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔\378

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں