شکارپور ،چوری معاملے پر قبائلی گروپوں میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

منگل 7 مئی 2024 22:05

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) شکارپور میں چوری کے معاملے پر قبائلی گروپوں میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے تھانہ گڑھی یاسین کی حدود ناکہ ڈکھن پر چوری کے معاملے پر فائرنگ کر کے 3افراد قتل کر دیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت آصف علی معرفانی، محمد علی، سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ مہر معرفانی قبائلی کے دو گروپوں میں چوری کے معاملے پر شروع ہوا تھا جس میں اب تک گیارہ افراد قتل ہوچکے ہیں متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں