شکارپور میں جماعت اسلامی کا بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اوربلوں میں اضافے کے خلاف گھنٹہ گھرپر احتجاجی مظاہرہ

بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجودبھاری بل غریب عوام کے لیے موت کا پروانا ثابت ہورہے ہیں،صوبائی رہنما حافظ نصراللہ ،سمیع بھٹی ودیگر کا خطاب

منگل 25 جون 2024 21:55

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) جماعت اسلامی شکارپورکے تحت بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اورقیمتوں میں مسلسل ظالمانہ اضافے کیخلاف منگل کومقامی دفتر سے گھنٹہ گھرچوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا سخت گرمی کے باوجود شرکاء نے بجلی دو، پانی دو حکمرانو عوام پرظلم بندکرو،ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے جیسے نعرے لگارہے تھے۔جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سخت گرمی کے موسم،بجلی وگیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اورڈاکوراج سے عوام دہرے عذاب میں ہیں۔

18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجودبھاری بل غریب عوام کے لیے موت کا پروانا ثابت ہورہے ہیں۔طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مریض بچے بزرگ اذیتناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے کشمورلوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں مگر بجلی کمپنیوں سمیت حکمرانوں کو ان پرکوئی رحم نہیں آتاکوکہ انکی انسانیت سے دشمنی اوربے حسی کی انتہا ہے۔مہنگائی بدامنی وبے روزگاری سے اس وقت ہرآدمی پریشان حال ہے دوسری جانببھاری بل، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرمسلسل اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے۔

انہوں نے زوردیا کہ عوام کی حالت زارپررحم کرتے ہوئے شاہانہ اخراجات کم، کرپشن چوری اور لائن لاسز کوکنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔احتجاجی مظاہرے سے امیرضلع عبدالسمیع بھٹی،ڈاکٹر محمودالٰہی ہکڑو اورصبغت اللہ بروہی نے بھی خطاب کیا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں