ڈیری سیکٹر کو فروغ دے کر ملک میں معاشرتی اور اقتصادی بہتری کی بنیاد ڈالی جاسکتی ہے،ڈاکٹر انعام علی اطہر

جمعہ 21 جون 2024 13:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے کہا ہے کہ جانور پالنے والے چھوٹے کسانوں کو فارم کی سطح پر دودھ کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،ڈیری سیکٹر کو فروغ دے کر ملک میں معاشرتی اور اقتصادی بہتری کی بنیاد ڈالی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دودھ دینے والے 9کروڑ سے زائد جانوروں کے ساتھ دودھ پیدا کرنےوالے ممالک میں چوتھے نمبر پرہے لیکن اس میں سے صرف 4فیصد دودھ ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ کے مراحل کیلئے استعمال کیاجاتاہے ۔فارم سے صارف تک پہنچنے کے دوران ضائع ہونے والے 40فیصد دودھ کو بچانے کے لئے بہترین ہینڈلنگ، پیکنگ،سٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مناسب ہینڈلنگ و دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے دودھ کا ایک بڑا حصہ خراب ہوجاتا ہے لہٰذا فارم کی سطح پر دودھ کی پراسیسنگ کیلئے سرمایہ کاری کی جانی چاہیے، پنیر کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے اس کی پیداوار بڑھائی جانی چاہئے تاکہ نیوٹریشن کی کمی پر قابوپایاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں