سیالکوٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب گندم اگاؤ پروگرام کے فاتحین میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم

بدھ 26 جون 2024 15:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2024ء) سیالکوٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب گندم اگاؤ پروگرام کے فاتحین میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کر دیے گئے۔ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے گندم اگاؤ مقابلے میں فی ایکڑ سب سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے پر کاشتکار محمد ریاض آف کوٹ آغا کو اول انعام 3 لاکھ روپے، کاشف علی موضع روڈس کو دوم انعام 2 لاکھ روپے اور رانا مقبول احمد کو سوم انعام 1 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اول ، دوم اور سوم آنے والے کاشتکار بالترتیب 65.405من، 62.436من اور 58.319 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت( توسیع) سیالکوٹ رانا قربان علی خان، اسسٹنٹ زراعت سیالکوٹ جواہر علی،ڈاکٹر ارشاد احمد اورسجاد حیدر بھی تقریب میں موجود تھے۔محمد ذوالقرنین نے کہا کہ زراعت ملک کی لائف لائن ہے ، زیادہ سے زیادہ زرعی پیداوار کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کا بروئے کار لانا ہوگا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں