فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال كا منڈیرکلاں اور منڈیر خورد کا دورہ ، کاشتکاروں کو کسان کارڈ بارے آگاہ کیا

ہفتہ 22 جون 2024 14:18

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2024ء) فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے کاشتکاروں کی رہنمائی کے حوالے سے تحصیل سمبڑیال کے علاقہ منڈیرکلاں اور منڈیر خورد کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے کسانوں کو کسان کارڈ کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس کی اہمیت بارے بتایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کاشتکاروں سے کسان دوست کارڈ کے حصول کے لئے 8070 پر میسج کروائے تاکہ لوگوں کو کسان کارڈ فراہم کئے جاسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈ حاصل کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر8070 پر میسج کریں اور اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نےكسانوں كو دھان كی پنیری میں استعمال ہونے والی كھادوں اور ادویات بارے بھی آگاہی دی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں