سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار

پیر 1 جولائی 2024 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2024ء) سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے 14مقدمات ٹریس، نقدی02لاکھ روپے، 03 موٹر سائیکلیں،2کلو 720گرام چرس اور اسلحہ ناجائز برآمدکر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد نعمان کی زیر نگرانی تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیرا گینگ کے 2 ملزمان حسن اعجاز عرف شیرا ولد اعجاز احمد اور سجاد حسین عرف شادا ولد غلام فرید کے قبضے سے نقدی 2لاکھ روپے،03 عدد موٹر سائیکلیں،2کلو 720گرام چرس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 1عدد پسٹل 30 بور برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل تمام افسران و ملازمان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں