سندھ حکومت کا ہر سال 5لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان

سولر لگوانے والوں کیلئے قرض سکیم لائی جائیگی،قرض پر سود سندھ حکومت برداشت کرے گی،پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولر پینلز لگا کردیں گے،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 19 جون 2024 14:27

سندھ حکومت کا ہر سال 5لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان
روہڑی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جون 2024 ) سندھ حکومت نے ہر سال 5لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا،سولر لگوانے والوں کیلئے قرض سکیم لائی جائیگی،قرض پر سود سندھ حکومت برداشت کرے گی، عوام کو پینے کا صاف پانی اور بجلی کے مفت یونٹ د ئیے جائیں گے۔ روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولر پینلز لگا کردیں گے۔

ہر ڈسٹرکٹ میں سولر کے منی گیٹ بنائے جائیں گے۔ بجلی کے بل بہت زیادہ آرہے مڈل کلاس لوگ اپنے گھر کا خرچہ چلائیں یا بلز ادا کریں؟۔ہم نے کوشش کی کہ بجٹ میں عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ سندھ میں 20لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی نہیں ہے۔ ہم ہر سال 5 لاکھ لوگوں کو بجلی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

سولر لگوانے والوں کیلئے قرض سکیم بنا رہے ہیں۔ سندھ کے ہر ضلع میں دومنی گرڈ سٹیشن بنائیں گے۔

بجٹ میں جاری سکیموں کو ترجیح دی گئی ہے۔ بجٹ میں عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کریں گے۔بڑے گھروں کیلئے قرضوں کی سکیم بنارہے ہیں۔ قرضوں کا انٹرسٹ سندھ حکومت اپنے ذمہ لے گی۔ پیپلزپارٹی کا موقف ہے لوگ بےروزگار نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر بڑے ادارے معیشت پربوجھ ہیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے۔ ہم نہیں چاہتے ادارے پرائیویٹائز ہوں لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو ان ملازمین کا خیال رکھا جائے۔

سندھ کے ساتھ گذشتہ دہائی میں بڑی زیادتی کی گئی۔ وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں۔امید ہے وزیراعظم شہباز شریف ہمارے تحفظات دور کریں گے۔صوبائی وزیرناصرشاہ کامزید کہنا تھا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہمیں اس فیصلے میں شامل ہونا پڑے گا۔بجٹ پر تحفظات ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کچھ چیزیں شیئر کی ہیں۔سندھ کو2فیصد سے زیادہ پی ایس ڈی پی میں حصہ نہیں دیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں