عیدالاضحی کے تینوں ایام میں قیمہ بنانے والی دکانوں پر شہریوں کا رش

بدھ 19 جون 2024 18:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) عیدالاضحی کے تینوں ایام میں قیمہ بنانے والی دکانوں پر شہریوں کا رش، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر اضلاع کے چھوٹے بڑے شہروں میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور گوشت باٹنے کے عمل کے فوری بعد ہی شہریوں کا قیمہ بنانے والی دکانوں پر رش لگ گیاعید قربان کے تینوں ایام میں شہریوں کی بڑی تعدادقیمہ بنانے والی دکانوں پر پہنچ گئی اس سلسلے میںقیمہ بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ گھر والوں کی فرمائش پر قیمہ بنوا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک کلو قیمہ 20 رواں سال 70روپے میں بنا کر دیا جارہا ہے کیونکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث ریٹ بڑھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں