&سکھرریلوے اسٹیشن و بکنگ آفس کو جانے والی سڑک پر نکاسی و برساتی پانی جمع، شہریوں کو مشکلات

ہفتہ 22 جون 2024 19:10

%سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2024ء) ریلوے سکھر ڈویڑن کے افسران و سکھر انتظامیہ کی نااہلی،ریلوے اسٹیشن و بکنگ آفس سکھر کو جانے والی سڑک پر نکاسی و برساتی پانی دو روز سے جمع، نمسافروں اور بکنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا،،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،وفاقی وزیر ریلوئے سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر میں دو روز قبل ہونی والی بارش کے باعث جہاں سکھر ریلوئے اسٹیشن کا احاطہ برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کررہا تھا وہی اسٹیشن پر جانے والا مین راستہ بھی برساتی و نکاسی پانی کی وجہ سے بند ہوگیا ہے مین راستے پر کئی فٹ کھڑے پانی کی وجہ سے ریلوئے ملازمین سمیت مسافر حضرات اور بکنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا اٹھانا پڑ رہا ہے واضع رہے کھڑے پانی کے سامنے ہی ایس پی ریلوئے کا دفتر و برکاتی جامع مسجد بھی واقع ہے دوسری جانب محکمہ ریلوئے سکھر ڈویڑن کی مجرمانہ خاموشی و نااہلی کی اس صورتحال پر شہری حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے وفاقی وزیر ریلوئے،ڈی ایس ریلوئے سمیت سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر ریلوئے اسٹیشن کے باہر جمع برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادی پر اقدام کرکے شہریوں کو درپیش شکلات سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں