صدر آصف زرداری کا دورہ سکھر ، ائیر پورٹ تا کمشنر دفتر تک شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بند

پیر 24 جون 2024 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ سکھر ، ائیر پورٹ تا کمشنر دفتر تک شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بند ، مسافر گاڑیوں سمیت مقامی دکانداروں و رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ سکھر کے موقع پر ائیر پورٹ تا کمشنر دفتر کی شاہراہ و دیگر اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دی گئی جبکہ سڑک و شاہرائوں پر قائم دکانیں بھی بند کرائی گئی تھی جس کے باعث جہاں مسافر گاڑیوں کو تکلیف اٹھانا پڑی وہی مقامی دکانداروں و رہائشی افراد کو بھی پریشانی کا سامنا رہا ، واضع رہے کہ صدر مملکت دورے کے دوران سندھ میں سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرینگے ، ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطا بق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر گزشتہ ماہ میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،،آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن ، ڈی جی رینجرز سندھ شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی سکھر اور لاڑکانہ سمیت وفاقی اور صوبائی وزیر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔زرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیںاجلاس میں کچے میں جاری پولیس اور رینجرز آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی، کچے کے مسائل، ہتھیاروں اور دیگر معاملات کو سامنے رکھا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں