سکھر پولیس کی کارروائی ، گهروں سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار ، 13 لاکھ روپے بر آمد

جمعرات 27 جون 2024 20:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2024ء) سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، گھروں سے چوری کرنے والے گروہ کا کارندہ ملزم گرفتار، مسروقہ 13 لاکھ کیش برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق 04 روز قبل پنوعاقل کی حدود مندر گلی سے نامعلوم ملزمان انیل کمار کے گھر سے 13 لاکھ کیش رقم چرا کر فرار ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او پنوعاقل کو ملزمان کی فوری گرفتار اور مسروقہ کیش برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ ایس ایچ او پنوعاقل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم مدثر قریشی کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزم سے مسروقہ 13 لاکھ کیش برآمد کرلی گئی ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں