سوات ،حلا ل فوڈ اتھارٹی کی بیکریوں کیخلاف کارروائی

بڑی مقدار میں خراب ،گندے انڈے برآمد کرکے ضائع کردیئے،جرمانہ عائد

ہفتہ 15 جون 2024 20:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2024ء) سوات میں حلا ل فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عید کے دوران بیکری اشیاء بنانے والی بیکریوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی محمد اسد قاسم کی ہدایت پر ٹیم نے تحصیل مٹہ اور خوازہ خیلہ میں بیکریوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ایک بیکری سے بڑی مقدار میں خراب اورگندے انڈے برآمد کرکے ضائع کردیئے اور دکاندار کو جرمانہ کردیا ۔ضائع کر کے مالک پربھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ دیگر بیکریوں کو کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں