مدین،جلا ئوگھیرائو اور تھانے پر حملے کا مطلوب ملزم گرفتار

پیر 24 جون 2024 16:33

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) سوات کے علاقے مدین میں جلا ئوگھیرائو اور تھانے پر حملے کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بادشاہ حضرت کے مطابق ہنگامہ آرائی اور جلا گھیرا کے مقدمے میں مزید 10مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، مقدمے میں گرفتار 23 میں سے 21 افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مدین واقعہ سے متعلق 2 مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہیں، ایک ایف آئی آر مبینہ توہین کے مرتکب شخص کے خلاف اور دوسری حملہ آوروں کے خلاف درج ہے۔انہوںنے کہاکہ مدین واقعے میں تھانے کو نقصان پہنچا اور کئی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں