سوات ،دریا میں ڈوبنے والے 3افراد کی تلاش کیلئے جاری آپریشن ،ایک شخص کی لاش برآمد

جمعرات 27 جون 2024 20:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2024ء) سوات میں دریا میں ڈوبنے والے 3افراد کی تلاش کے لئے جاری آپریشن کے دوران ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ بچے سمیت 2افراد کی لاشوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق بحرین کے مقام پرپانچ روز قبل ڈوبنے والے دس سالہ سبحان جبکہ دو روز قبل بائی پاس کے مقام پر جواں سال لیاقت علی اورشیرپلم کے مقام پر ایک شخص اکبرالدین کی تلاش کے لئے جاری آپریشن کے دوران تحصیل کبل کے علاقے ہزارہ کے مقام پر اکبرالدین ولد نوشیروان کا جسد خاکی دریائے سوات سے برآمدکرلیا گیا ہے جسے بعدازاں شناخت ہونے پرورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ دیگر دو افراد کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں