ٹنڈومحمدخان کو مثالی ضلع بنانا میرا مشن ہے،ڈسٹرکٹ چئیرمین

بدھ 12 جون 2024 18:16

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2024ء) ڈسٹرکٹ چئیرمین ٹنڈومحمدخان سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ٹنڈومحمدخان کو مثالی ضلع بنانا میرا مشن ہے، ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یونین کونسل لکھی میرواہ کی مویشی منڈی کی کروڑوں کی نیلامی سے موصول ہونے والی رقم ضلع پر خرچ کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفیس میں اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا، سید قاسم نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کونسل کی جانب سے یونین کونسل لکھی میر واہ میں گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہفتہ وار مویشی منڈی کا سال 2024/25 کے لئے آکشن کیا گیا جس کی نیلامی میں چار کمپنیوں نے حصہ لیا، سب سے زیادہ سات کروڑ 60 لاکھ روپے بولی لگانے والی غلام رسول کمپنی کو مویشی منڈی یونین کونسل لکھی میر واہ کا سالانہ ٹھیکہ براۓ سال 2024/25 جاری کیا گیا، مزکورہ ٹھیکے کی نیلامی کمیٹی کے چئیرمین محمد شریف ناریجو، میمبر روشن کھوسو، میمبر بلاول منگی کی نگرانی میں کی گئی،انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کی نسبت رواں سال کا ٹھیکہ 92 لاکھ روپے زائد آمدن پر دیا گیا ہے، زائد آمدن سے ضلع کونسل کی آمدن میں اضافہ ہوگا، اور یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام کروانے میں مددگار ثابت ہو گا ضلع کونسل کے چئیرمین سید قاسم نوید قمر نے بتایا کہ یونین کونسل لکھی میرواہ ٹنڈومحمدخان میں شامل ہے گذشتہ کئی سالوں سے یہ مویشی منڈی ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کی حدود میں ہے تاہم ضلع بدین کی انتظا میہ کی جانب سے مویشی منڈی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے لیے ڈسٹرکٹ بدین انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں