ٹنڈو محمد خان کے قریبی گاؤں بخشو بردی سے 40 سالہ شخص کی گولی لگی لاش برآمد

جمعرات 13 جون 2024 19:50

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2024ء) ٹنڈو محمد خان کے قریبی گاؤں بخشو بردی سے 40 سالہ شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت غلام مصطفی گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں