تاجران فیڈریشن ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے حیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا

منگل 25 جون 2024 16:46

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) تاجران فیڈریشن ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے حیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا اس موقع پر ضلعی رہنماں حاجی محمد سلیم گدی پٹھان، صدیق چھیپہ ،حاجی ستار راجپوت اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ عید الضحی سے ہی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے دیگر معمولات زندگی کے ساتھ ساتھ شہر بھر کے واٹرسپلائی کاپانی شدید بحران اختیار کر گیا ہے طویل اور بار بار لوڈشیڈنگ سے نہ واٹر سپلائی اسکیم پر پانی صبح سے اسٹوریج نہیں ہو رہا ہے اور نہ ہی شہریوں کی ضرورت پوری ہو رہی ہے پانی کی قلت کے باعث اسکیم کے دور دراز کے علاقوں میں پانی پہنچ ہی نہیں رہا ہے جبکہ گزشتہ لات طوفانی ہوا اور بارش کے بجلی کے باعث فالٹ کی وجہ سے نصیرآباد واٹر سپلائی اسکیم کی لائٹ اب تک بحال نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کے حصول کیلئے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پانی کی قلت کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے حیسکو چیف انجینئر حیدر آباد اور ایکس سی این حیسکو ٹنڈو محمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر نصیرآباد واٹرسپلائی اسکیم کی لائیٹ جلد بحال کی جائے تاکہ شہریوں کو واٹر سپلائی کا پانی جلد مل سکے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں