پاکستان کوسٹ گارڈزکی وندر اور گوادر میں کارروائیاں

چھالیہ، گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد تارکین وطن گرفتار

ہفتہ 1 جون 2024 21:10

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکی وندر اور گوادر میں کاروائیاں چھالیہ، گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد تارکین وطن گرفتار،پاکستان کوسٹ گارڈز کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرکوئٹہ کراچی شاہراہِ پر وندر کے مقام پر چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ سے 5490 کلوگرام چھالیہ، 533 پیکٹ گٹکا اور 591 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ بر آمد کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہی.ایک اور کاروائی میں گوادر پنوان چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کوچزسے 12 غیر قانونی تارکین وطن کوگرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے ۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں