عید قربان میں چند دن باقی رہنے کے باوجود کمالیہ میں منڈی مویشیاںکا اہتمام نہ ہو سکا

بیوپاری سڑک کنارے ،بازار اور مارکیٹوں میں سخت دھوپ میں کھڑے ہو کر جانور فروخت کرنے پر مجبور

بدھ 5 جون 2024 14:38

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2024ء) عید قربان میں چند دن باقی رہنے کے باوجود کمالیہ میں منڈی مویشیاںکا اہتمام نہ ہو سکابیوپاری سڑک کنارے ،بازار اور مارکیٹوں میں سخت دھوپ میں کھڑے ہو کر جانور فروخت کرنے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق عید قربان میں چند دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک کمالیہ میں منڈی مویشیا ںکا قیام عمل میں نہ لایا جا سکا ہے جس میںبیوپاریوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی جانوروں کی خرید و فروخت میں مشکلات کا سامنا ہیبیوپاری حضرات شہر کے اہم بازاروں، مارکیٹوں اور چوراہوں پر سخت دھوپ میں جانور لیے پھر رہے ہیں جن کی فروخت نہ ہونے کے برابر ہے شہریوں کو بھی جانوروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کمالیہ میں جلد از جلد منڈی مویشیا ںکا قیام عمل میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں