اپنوں کو کھونے سے ڈرتا ہوں ، گوریاں بالکل نہیں پسند، ہمائیوں سعید

اہلیہ سے قبل بھی ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی اس نے دھوکہ کیا تھا جس پر میں بہت رویا تھا ، پاکستانی سپر اسٹار

ہفتہ 11 جنوری 2020 20:48

اپنوں کو کھونے سے ڈرتا ہوں ، گوریاں بالکل نہیں پسند، ہمائیوں سعید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2020ء) پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہیں اہلیہ ثمینہ سے شادی سے قبل بھی ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن اس لڑکی نے انہیں دھوکا دے دیاتھا۔اداکار ہمایوں سعید ان دنوں ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو میں ایسے شوہر کا کردار نبھارہے ہیں جس کی بیوی پیسوں کی خاطر اسے دھوکا دیتی ہے اور چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔

ڈرامے میں ہمایوں سعید نے بیوی کے ہاتھوں دھوکا کھا کر ٹوٹے ہوئے شوہر کا کردار اتنی خوبی سے اداکیا ہیکہ لوگ ان کی اداکاری کے گن گانے لگے ہیں۔ہمایوں کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کے پیچھے وجہ شاید یہ ہے کہ وہ ماضی میں ایک خاتون کے ہاتھوں دھوکا کھاچکے ہیں جس سے انہیں بے حد محبت تھی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ ثمینہ سے شادی سے قبل انہیں ایک لڑکی سے محبت تھی۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید نے بتایا کہ اس لڑکی نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا تھا دھوکا دیا تھا اور دل ٹوٹنے پر میں بہت رویا تھا۔ ہمایوں سعید نے اس لڑکی کا نام تو نہیں بتایا لیکن یہ بتایا کہ وہ بہت پیاری اور زندگی سے بھرپور لڑکی تھی۔ ہم اکثر ساحل سمندر پر گھومنے جاتے تھے۔ پہلے میں بہت شرمیلا تھااور وہ لڑکی مجھے میرے خول سے باہر نکالتی تھی اور اسی لیے مجھے وہ بہت پسند تھی۔

ہمایوں نے کہا کہ میں اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتا ہوں اور مجھے انگریز لڑکیاں جنہیں عموما گوریاں بھی کہا جاتا ہے بالکل نہیں پسند، مجھے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں۔ میری کامیابی کے پیچھے کسی ایک عورت کا نہیں بلکہ بہت ساری خواتین کا ہاتھ ہے۔ کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید وغیرہ کے ساتھ کام کیا اور میری اداکاری میں جتنی بہتری ہے ان اداکاراں اور ڈائریکٹرز کی وجہ سے ہے۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 20:48:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :