اداکارہ انجلین ملک نے بچوں سے بدسلوکی کے خلاف مہم شروع کردی

کراچی میں تقریب ، نامور فنکاروں کی شرکت ،بچوں سے بدسلوکی کے خلاف مہم شروع، مختصر فلم بھی نشر کی گئی

ہفتہ 11 جنوری 2020 21:32

اداکارہ انجلین ملک نے بچوں سے بدسلوکی کے خلاف مہم شروع کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2020ء) اداکارہ انجلین ملک نے بچوں سے بدسلوکی کے خلاف مہم شروع کردی۔انجلین ملک کی جانب سے بچوں کے استحصال کے خلاف مہم کے آغاز پر پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس کا مقصد معاشرے میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف بیداری مہم کا آغاز کرنا تھا اس موقع پر انجلین ملک کی سرپرستی میں بننے والی اردو اور انگریزی زبان میں بنائی گئی مختصر فلم بھی نشر کی گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران کئی مشہور شخصیات جن میں بشری انصاری،حنا بیات،ثمن انصاری،ثمینہ احمد،احمد علی بٹ،علی خان،ثروت گیلانی،راسق اسماعیل،سوزین فاطمہ اورندایاسر کے انٹرویوز نشرکیے گئے، جنھوں معاشرے کے اس گھمبیر مسئلے پربات کرتے ہوئے اس حوالے سے حل بھی تجویز کیے اس اہم معاشرتی معاملے کو اجاگر کرنے کے لیے بشری انصاری،ثمینہ احمد،زیبا بختیار سمیت دیگر اداکار پریس کانفرنس میں موجود تھے، جنھوں نے اس بات کی بھرپور حمایت کی کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمے داری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے بڑھتے واقعات کے باوجود آج بھی پاکستان میں بدسلوکی سب سے بڑانظرانداز کرنے والا مسئلہ ہے اس حوالے سے رپورٹ شدہ کیسوں کی شرح میں سالانہ تیزی سے اضافہ آرہا ہے جوایک تشویشناک امر ہے زینب پروٹیکشن بل کا منظورہونا خوش آئند ہے مگراصل بات اس بل پر عمل درآمد ہونا ہے، بچوں کے نصاب میں اس حوالے سے آگاہی جبکہ تھانوں میں اسپیشل ڈیسک کے قیام بھی ناگزیر ہے۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 21:32:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :