_اکشے کمار کی ایکشن فلم ’’سرپھرا‘‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 19 جون 2024 15:30

ب ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2024ء) بالی وڈ سٹار اداکار اکشے کمار کی میگا ایکشن تھرلر فلم ’’سرپھرا‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر جاری ٹریلر میں اداکار کا دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک مشن اور خواب کی تکمیل کیلئے اپنا سب کچھ دا ئوپر لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے دنوں فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جس میں اکشے کمار نے کیپشن لکھا کہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے بڑا خواب دیکھنے کی جرات کی۔سرپھرا کو پوری دنیا میں 12 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا اور فلم میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول بھی شامل ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا ہدایت کاری دیں گی۔

وقت اشاعت : 19/06/2024 - 15:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :