د*زندگی کے شاہ رخ کی خاطر اصل شاہ رخ سے ملاقات کا موقع کھو دیا‘مومل شیخ

جمعرات 20 جون 2024 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2024ء) معروف اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے شاہ رخ کی خاطر اصل شاہ رخ خان سے ملنے کا سنہری موقع خود اپنے ہاتھوں سے جانے دیا۔مومل شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر نادر میری دوست کے بھائی ہیں، ہماری ملاقات ایک شادی میں ہوئی، جہاں مجھے وہ پہلی نظر میں ہی پسند آ گئے تھے اور میں ان کے پیچھے لندن تک گئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ نادر اس وقت لندن میں پڑھتے تھے اور اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے تو انہیں واپس جانا تھا، اس لیے وہ لندن واپس چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت باباجاوید شیخ فلم اوم شانتی اوم کی شوٹنگ کے لیے بھارت میں موجود تھے اور اس فلم کا گانا دیوانگی دیوانگی جس میں بالی ووڈ کے بہت سارے اداکار ایک ساتھ نظر آئے، کی شوٹنگ ہونی تھی تو بابا نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے شاہ رخ خان سے ملنے کے لیے آنا ہی مومل شیخ نے یہ بھی بتایا کہ جب بابا نے شاہ رخ خان سے ملنے کی پیشکش کی تو میں سوچنے لگی کیونکہ ایک طرف نادر تھا اور دوسری طرف شاہ رخ خان سے ملنے کا سنہری موقع تھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ پہلے میں اپنی زندگی کے شاہ رخ خان کو تو پکڑ لوں پھر اصلی شاہ رخ خان سے بھی ملتے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 20/06/2024 - 16:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :