ایٹلی کمار کی سلمان خان اور رجنی کانت کے ساتھ ایکشن فلم بنانے کی تیاریاں

منگل 25 جون 2024 21:27

ایٹلی کمار کی سلمان خان اور رجنی کانت کے ساتھ ایکشن فلم بنانے کی تیاریاں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2024ء) بلاک بسٹر ’’جوان‘‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے سلمان خان اور رجنی کانت کے ساتھ مل کر ہندی سینما کی میگا ایکشن فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر ایکشن دھماکہ ’جوان‘ کے بعد ایٹلی کمار ایک اور میگا ایکشن فلم بنارہے ہیں جس میں وہ بالی وڈ اور ساؤتھ کے سپر اسٹارز کو ایک ساتھ پردے پر لائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایٹلی کمار، رجنی کانت اور سلمان خان کی میٹنگ اگلے مہینے ہوگی اور فلم کو سن پکچرز کے تحت بنایا جائے گا جس کے رجنی کانت کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ایٹلی کمار بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ دو برس سے رابطے میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ رجنی کانت کو فلم میں شامل کرلیں گے۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس کے آخر تک متوقع ہے جب تک سلمان خان اپنی فلم ’سکندر‘ اور رجنی کانت ‘کولی‘ سے فارغ ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/06/2024 - 21:27:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :