انیل کپور کا بہت سی فلموں میں بغیر معاوضہ کام کرنے کا انکشاف

بدھ 26 جون 2024 22:56

انیل کپور کا بہت سی فلموں میں بغیر معاوضہ کام کرنے کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2024ء) بالی ووڈ کے سینئیر اداکارانیل کپورکا کہنا ہے کہ میں نے بہت سی فلموں میں بغیر معاوضے کے کام کیا ہے۔بالی ووڈ کے میگا سٹار انیل کپور نے میڈیا سے گفتگو میں معاوضوں میں کمی کے سوال پر کہا کہ میں کم معاوضے پربھی فلموں میں کام کرنے کو تیارہوں، میں نے بہت سی فلموں میں بغیر پیسے لیے بھی کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری نسل اور مجھ سے پہلی نسل میں بہت کم اداکار ایسے گزرے ہیں جنہوں نے کم معاوضے یا بغیر کسی معاوضے کے فلم میں کام کیا ہو، مجھے اس بات کا احساس ہے کہ فلم کے اداکاروں کے بے جا خرچوں اور مہنگی فرمائشوں سے فلم کا بجٹ بہت بڑھ جاتا ہے۔انیل کپور نے گفتگو میں کہا کہ میرے والد بھی فلم میکر تھے اور میں نے انہیں فلم بنانے کے دوران غیرضروری اخراجات اور اداکاروں کی جانب سے بھاری معاوضوں کے مطالبے کے باعث مالی پریشانی کاشکار دیکھا ہے۔اداکار نے کہا کہ آج کل اداکاروں اور ان کے اسٹاف پر ہونے والے بے تحاشا اخراجات پر بات ہو رہی ہے، میں اداکاروں کے معاوضوں اور غیرضروری اخراجات کم کرنے کے حق میں ہوں۔
وقت اشاعت : 26/06/2024 - 22:56:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :