میرا راجپوت نے زندگی کے دلخراش وقت سے پردہ اٹھا دیا

بدھ 26 جون 2024 22:58

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2024ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنے حمل کے وقت کو یاد کرتے ہوئے دلخراش واقعہ بتادیا۔ میرا راجپوت نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ پہلی بار حاملہ ہوئیں تو ایسا وقت بھی آیا کہ وہ تقریبا اسقاط حمل کے دوراہے پر کھڑی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سے بدتر کیا ہو سکتا ہے کہ جب میں چار ماہ کی حاملہ تھی تو میں نے تقریبا اسقاط حمل کر دیا۔

(جاری ہے)

سونوگرافی کروانے پر ڈاکٹر میں مجھے کہا کہ میں کسی بھی وقت اس بچے کو کھو سکتی ہوں۔میرا کا کہنا تھا اس مشکل گھڑی میں میرے شوہر شاہد کپور نے میرا ہر ممکن ساتھ دیاانہوں نے مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کیلئے ڈاکٹر کو ہر طرح سے یقین دلوایا کہ وہ میرا گھر پر بہتر طریقے سے خیال رکھیں گے جو کہ انہوں نے کرکے بھی دکھایا۔یاد رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی جولائی 2015 میں ہوئی تھی بعد ازاں اس جوڑے نے 2016 میں اپنی بیٹی میشا اور 2018 میں بیٹے زین کا استقبال کیا۔
وقت اشاعت : 26/06/2024 - 22:58:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :