ہمارے حج کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو خدا ہدایت دے، ندا یاسر

بدھ 26 جون 2024 22:58

ہمارے حج کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو خدا ہدایت دے، ندا یاسر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2024ء) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نے اپنے اور شوہر یاسر نواز کی جانب سے حال میں حج کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کرنے والے افراد کے لیے ہدایت کی دعا کی ہے۔دونوں شخصیات کی جانب سے حج کے دوران تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یاسر نواز نے یوٹیوب پر مختصر ولاگ شیئر کیا جس میں ندا یاسر نے کہا کہ ان کے حج کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو خدا ہدایت دے اور انہیں ان کی طرح حج کی سعادت نصیب فرمائے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والوں کا ان کے کام سے سیکھنا چاہیے، وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حج کی سعادت حاصل کریں۔اسی طرح یاسر نواز نے بھی کہا کہ انہیں تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اداکار کا کہنا تھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنا، ان کے لیے یادگار لمحہ تھا، اس لیے انہوں نے اپنے یادگار لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا اور دنیا کا ہر شخص اپنے یادگار لمحات کو محفوظ کرتا ہے۔یاسر نواز کا کہنا تھا کہ حج کی سعادت کے دوران انہوں نے جو عبادات کیں یا پھر جو بھی انہوں نے کیا، وہ ان کا اور خدا کا معاملہ ہے، دوسرے لوگوں کا اس میں کوئی کام نہیں۔
وقت اشاعت : 26/06/2024 - 22:58:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :