ہانیہ عامر کا سیاہ لباس میں فوٹو شوٹ وائرل

پیر 8 جولائی 2024 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2024ء) اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر نیا فوٹو شوٹ شیئر کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کئے نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

(جاری ہے)

فوٹو شوٹ پر بھارتی فلم بیڈ نیوز کا نیا ریلیز ہونیوالا گانا توبہ توبہ بھی لگایا ہے۔انٹرنیٹ صارفین ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ پر خوب تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں جن میں زیادہ تر صارفین نے کہا ہے کہ لگتا ہے یہ گانا ہانیہ عامر کے حسن پر ہی لکھا گیا ہے۔دوسری جانب سینکڑوں کمنٹس آنے کے بعد ہانیہ عامر نے تویہ گانا حذف کر دیا ہے جبکہ اداکارہ کی پوسٹ اکائونٹ پر جوں کی توں موجود ہے۔

وقت اشاعت : 08/07/2024 - 23:33:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :